کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ہفتے کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں