سونا سستا، چاندی مہنگی ہو گئی

کراچی(آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز کمی سے 2036 ڈالرز فی اونس کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 25 ہزارروپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 1 لاکھ 92 ہزار901 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت800 روپے اضافے سے 2950 روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close