آٹے کا 20کلو کا تھیلا 3ہزار روپے سے بھی مہنگا ہوگیا

کوئٹہ (پی این آئی) آٹے کا 20کلو کا تھیلا 3ہزار روپے سے بھی مہنگا ہوگیا۔۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود جاری ہے۔

شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی بڑھ گئی جو اب 3100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی سخت اذیت میں مبتلا تھے ایسے میں بنیادی ضرورت آٹا اتنا مہنگا ہونے سے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close