حکومت نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی، موسم گرما میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

اس سال 3ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے،اب درآمدی فیول والے بجلی کارخانے نہیں لگیں گے۔ اس سال 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، کراچی نیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے، درآمدی فیول والے بجلی کے کارخانے نہیں لگیں گے،موسم گرما میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی۔آئندہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ 15ارب کی لاگت سے تھرمٹیاری لائن مکمل کرلی ہے۔ تھرمٹیاری لائن تھر کوئلے کی توانائی کو پورے ملک سے جوڑے گی۔ 220 کلو میٹرلمبی ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی۔منصوبے سے تھر کے کوئلے سے پیدا ہونیوالی بجلی کی ترسیل ممکن ہو گی۔ توانائی کے حصول کیلئے مقامی کوئلے کو استعمال میں لا رہے ہیں۔صارفین کو بجلی کے بلوں میں ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایران سے کولان تک دوسرا منصوبہ بھی مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داسو بھاشا ڈیم سے بجلی لانے کیلئے لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

مزید برآں وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوںسے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکے تحت مینٹی نینس ،ای ایل آر اور ڈیپازٹ ورکس کے تمام کیسز جلد ازجلد نمٹاکر اِن منصوبوںکی جلد ازجلد تکمیل کوممکن بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کیسز کے سروے رپورٹ 3ہفتے کے اندرمکمل کرکے اس کی حتمی رپورٹ پیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close