چائنہ کے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) چائنہ کے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔۔ جاپانی کمپنیوں ہنڈا ،یاماہا کے بعد اب چاینئیز بایئکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی عوامی سواری موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں 3 سے 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔۔

چایئنیز بایئکس بھی ہزاروں سے نکل کر لاکھوں کی کٹیگریز میں پہنچ گیئں،صارفین منہ تکتے رہ گے۔چاپانی کمپنیوں کے تیور بھانپتے ہوئے چائنیز بایئکس بنانے والی مقامی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کی تلوار تیز کردی، یونایئٹیڈ کیجانب سے بایئکس کی قیمتوں مین 3000 سے 5000 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔یونایئٹیڈ یو ایس 70 سی سی 3 ہزار بڑھکر 1 لاکھ9 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے ، 100 سی سی بایئک 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ سکوٹی کی قیمت کو 2 لاکھ 43 ہزار روپے برقرار رکھا گیا ۔

یونایئٹیڈ 125 سی سی 5 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 64 ہزار 500 روپے کی ملے گی۔ یونایئٹیڈ کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close