گاڑیاں او ر موبائل فونز سستے ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) موبائل فونز اور گاڑیاں سستی ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں، چئیرمین ایف بی آر کا کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی دوبارہ عائد کرنے کا عندیہ ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کہا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی۔اب ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہو رہے۔ عاصم احمد کے مطابق موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ 1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔

جس سے چیزیں سستی ہونے میں مدد ملے گی۔ ہوم اپلائنسز، ہائی ٹیک موبائل فونز، گوشت، مچھلی، فروٹ، سبزیوں، جوتوں، فرنیچر، آئسکریم، کتے بلیوں کی خوراک، میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان اشیاء پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی ہے لیکن ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ تاہم ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیاء سستی ہوجائیں گی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آراوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close