گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی امید ہے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کا ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے پر ردعمل سامنے آگیا۔ آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن سنئیر نائب صدر عامر آرائیں کا کہنا ہے کہ درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کی زیادہ اثرات نہیں ہونگے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوگی ،حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔6 ماہ پہلے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی ۔درآمدی گاڑیوں پر پہلے ہی ڈیوٹی بڑھے ہوئی ہے جس سے قیمت بڑھی تھی ، 6 ماہ پہلے ہی 1500 سی سی گاڑیوں پر 17 سے 18 لاکھ ڈیوٹی ہوچکی تھی ،ایک سال پہلے ہی 1500 سی سی کی گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہوچکی تھی کہ درآمد ہی نہیں ہورہی تھی ،پہلے ڈالر180 روپے کا تھا اب ڈالر 285 روپے کا ہوچکا ہے ، ایک سال میں ڈالر 105 روپے مہنگا ہونے سے درآمدی قیمت کیسے کم ہوگئی ۔ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے اووسیز پاکستانی اپنے گھر کے لئے گاڑی بھیجے گا تو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

یہ کہنا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں بہت سستی ہوجائیں گی یہ درست نہیں ،عامر آرائیںایک سال میںبڑا فرق ڈالر کے ریٹ کا ہوچکا ہے ،عامر آرائیں جاپانی ین جو ایک سال پہلے 1.50 روپے کا تھا اب 2.25 روپے کا ہوچکا ہے ۔ ایک سال پہلے جس گاڑی کی کاسٹ 45 لاکھ تھی وہ اب 65 لاکھ ہوچکی ہے ۔ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے اب استعمال شدہ گاڑیاں آنا شروع تو ہونگی لیکن بہت زیادہ سستی نہیں ہونگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close