لاہور (پی این آئی) ہونڈا کے بعد یاماہا نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ یاماہا نے 2023 میں تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکلز کا بڑا حصہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے موٹرسائیکل مینوفیکچررز کے لیے اتنی کثرت سے اور اتنے بڑے مارجن سے قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی ہے۔قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے، بالکل نئی بائک خریداروں کی اکثریت کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ لوگوں نے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ہونڈا نے سال 2023 میں مسلسل چوتھی مرتبہ اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے جس کا ذمہ دار ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیاجارہاہے ۔ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پانچ ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے مقرر کر دی گئی۔۔
سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی پانچ ہزار اضافے کے بعد ایک لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔ ہر نوجوان کی پسندیدہ موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 7 ہزار اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 سے بڑھا کر 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے ۔ہونڈا 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔اسی طرح سی بی 125 ایف 15 ہزار اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف ایس ای 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں