غریبوں کی شامت، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 57 روپے 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہو گئی ہے ۔۔۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close