لاہور (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں عید کے بعد سے مرغی کی قیمت میں مجموعی طور پر 100روپے کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں آج بدھ کے روز مرغی کا گوشت فی کلو 594 روپے کا فروخت ہونے لگا، جس کا نرخ نامہ جاری کر دیا گیا۔۔۔۔۔
اس کے علاؤہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود انڈے سستے نہ ہوئے، فی درجن انڈوں کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بکرے کا گوشت 2200 اور گائے کا گوشت 1400 روپے کلو ہو گیا ہے ۔۔۔۔ لیکن انتظامیہ ان قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں