ڈالر کی اجارہ داری ختم، چینی کرنسی یوآن نے ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(پی این آئی)کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی یوآن نے پہلی مرتبہ امریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی مارچ میں کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 48.4 فیصد اور امریکی ڈالر میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کی شرح 46.7 فیصد رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں چین کی کراس بارڈر ادائیگیوں کا حجم ریکارڈ 54.99 ارب یوآن رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی تجارت میں چین کی کرنسی یوآن کا استعمال کم ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 93 روپے تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر283 روپے 39 پیسے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 290 روپے 50 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close