اسلام آباد(پی این آئی)پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر ریلیف کا اعلان کردیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاور ڈویژن کے مطابق مارچ کا حقیقی فیول ایڈجسٹمنٹ میں41 پیسے فی یونٹ کا ریلیف بنتا ہے، پاورڈویژن کے اقدامات کے نتیجے میں مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوئی۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 1.17 روپےکا اضافہ مانگا ہے، سی پی پی اے نے سابقہ حکومت کے جون 2021 کے 14ارب روپے کے بقایاجات کے باعث اضافہ مانگا۔ پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا کی جانب سے مارچ کی حتمی فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت 3 مئی کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں