ایف ایف سی کا 2023 کے پہلے سہ ماہی مالیاتی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 27 اپریل 2023 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2023 کو اختمام پذیر ہونے والی مدت کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا -کمپنی کی جانب سے یوریا کی پیداوار 633 ہزار ٹن رہی – گزشتہ سال کی فروخت (سیلز) کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے اس سال یوریا سیلز 631 ہزار ٹن رہی-اقتصادی چیلنجز بشمول انتہائی بلند سطح کی افراط زر، GST کی شرح اور شرح سود میں اضافہ، پاکستانی روپے کی مسلسل قدر میں کمی کے علاوہ کمپنی کے آپریٹنگ اور فنانسنگ اخراجات پر شدید منفی اثر پڑا۔ مزید برآں، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی کمی کی وجہ سے ضروری سامان اور مشینری کی خریداری میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا –

شرح سود میں اضافے نے کمپنی کو 3.5 بلین روپے کے ڈپازٹس پر آمدنی حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ اس آمدنی میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کمپنی کے زرمبادلہ کے ذخائر پر حاصل ہونے والا 930 ملین روپے کا غیر حقیقی زر مبادلہ فائدہ بھی شامل ہے۔ اس طرح کمپنی کا خالص منافع 7.7 ارب روپے فی حصص آمدنی کے ساتھ رہا۔ 2022 کے لیے 4.90 روپے فی حصص کے مقابلے میں 6.08 فی شیئر رہا۔ تاہم ڈالر کے لحاظ سے منافع پچھلے سال کے 35 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 30 ملین امریکی ڈالر رہ گیا۔ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 4.26 روپے فی شیئر کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close