یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے 15 روزہ نظام کے تحت یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ملک میں تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی کا امکان ہے۔۔۔۔ تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مئی کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کریں گے۔۔۔۔۔

حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close