روپیہ پھر کمزور، ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں اضافہ، ڈالر، پاؤنڈ اور ریال کی قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی(آئی این پی) انٹربینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک میں ڈالر8 پیسے کی کمی سے 283.39 روپے رہا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک(کمرشل بینک) میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت25پیسے بڑھ کر 284.50 روپے پر پہنچ گئی۔

جمعرات کوانٹربینک (کمرشل بینک)میں ڈالر284.25 روپے تھا۔بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے291روپے پر پہنچ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 5 روپے بڑھ کر319روپے ہو گئی اور برطانوی پانڈ کی قدر بھی5روپے کے اضافے سے361روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 70 پیسے بڑھ کر 77.20 روپے اور یو اے ای درہم 1 روپے بڑھ کر79.50روپے پر پہنچ گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close