8لاکھ روپے میں سستی ترین منی الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی

نئی دہلی(پی این آئی) ایم جی نے بھارت میں سستی ترین منی الیکٹرک کار متعارف کرا دی۔

یہ گاڑی دیگر ممالک میں ’Wuling Air‘ کے نام سے پہلے ہی متعارف کرائی جا چکی ہے۔ بھارت میں اسے ’MG Comet‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جہاں یہ 27اپریل سے ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے دستیاب ہو گی جبکہ اس تین دروازوں والی گاڑی کی بکنگ 15مئی سے شروع ہو گی اور اسی ماہ کسٹمرز کو ڈلیوری بھی شروع ہو جائے گی۔اس گاڑی میں 12انچ الائے وہیلز، پیچھے عمودی ونڈوز، سمٹریکل سائیڈ ونڈوز دی گئی ہے۔ یہ گاڑی پانچ رنگوں میں آ رہی ہے۔ اس میں انفوٹینمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے لیے 10.25انچ کی دو سکرینیں لگائی گئی ہیں۔ اگلی پیسنجر سیٹ ایک ٹچ کے ساتھ فولڈ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں دو فرنٹ ایئربیگز، سنسرز اور ریورس کیمرا سمیت 55سے زائد مفید فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کی 17.3کلوواٹ لیتھیم آئن بیٹری 7گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور گاڑی ایک بار چارج کرنے پر 230کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔گاڑی میں 42ہارس پاور اور 110نیوٹن میٹر الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جس کی طاقت سنگل سپیڈ گیئر بکس کے ذریعے پچھلے پہیوں کو منتقل ہوتی ہے۔بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 7لاکھ 89ہزار بھارتی روپے (تقریباً 24لاکھ 46ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close