روس سے آنیوالا تیل کتنا سستا ہوگا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کو روس 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی۔ پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا۔روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی۔

اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالو کرتا ہے اور پلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔حکام کے مطابق پاکستان روسی تیل کو ریفائن کرکے حاصل ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کا تجزیہ کرے گا۔اگرچہ روسی تیل کی خصوصیات بہت بہتر نہیں ہیں اور اس پر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی کافی زیادہ ہیں لیکن روسی حکام نے پاکستان کو عربی لائٹ آئل کی کوالٹی اور فریٹ سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔تاہم روسی تیل سے حاصل کردہ پیٹرولیم مصنوعات کا ریشو مختلف پے جو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔عربی آئل سے 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 25 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔جب کہ روسی تیل سے 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اگرروسی تیل سے حاصل ہونے والی مصنوعات عربی تیل سے مطابقت نہ کر پائیں تو پاکستان کو مزید ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا ہوگا۔

پاکستان روس کو چینی یوآن میں ادائیگیاں کرے گا اور ایل سیز بینک آف چائنا کھولے گا، چینی کرنسی کی استعمال کا فیصلہ روس پر امریکی پابندہوں کے تناظر میں کیا گیا ہے ، دوسری وجہ ڈالر کی قلت بھی ہے۔معاشی ماہرین ڈالر کے علاوہ کسی بھی کرنسی میں روسی تیل کی ادائیگی کو ایک بہترین موقع قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close