ڈالر مزید کتنا سستا ہوگیا؟ انٹربینک سے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ روز کی طرح آج بھی امریکی ڈالر کی اڑان میں کمی رہی۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر آج بھی سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہےگزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289 روپے پر برقرار ہے۔”جنگ ” کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 7 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 499 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close