کراچی(آئی این پی)ملک کے دو بڑے ایئرپورٹس کے سکیورٹی آڈٹ کے حوالے سے برطانوی سکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کاوفد دس جولائی کوپاکستان کا دورہ کریگا ۔برطانوی وفد لاہوراوراسلام آباد ایئرپورٹس کی سکیورٹی سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کریگا، ایئرپورٹ منیجرزانہیں بریفنگ دیں گے ۔برطانوی سکیورٹی وفد کے دورے سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام متحرک بھی ہوگئے ، اورمتعلقہ ایئرپورٹ منیجرز کو اس حوالے سے ضروری انتظامات کا حکم دے دیا ۔
خیال رہے کہ برطانوی سکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی وفد کا دورہ اسیسمنٹ پروگرام برائے انسپکشن کا حصہ ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں