جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیت ق لیگ میں شامل

لاہور(آئی این پی)شورکوٹ کی سیاسی شخصیت مادھولال سیال مسلم لیگ(ق)میں شامل ہوگئے۔ مادھولال سیال کی چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی، جہاں مسلم لیگ(ق)کے سربراہ نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میاں مادھولال سیال کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی، پارٹی میں قابل اور اہل افراد کو آگے لایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، الیکشن میں اچھے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close