عوام کیلئے ریلیف، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

لاہور(پی این آئی) عوام کیلئے عید کا “تحفہ”، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 پیسے کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا، فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close