24گھنٹوں میں پھر اضافہ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت مزید بڑھا دی گئی

لاہور(پی این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے، 10 روپے کے مزید اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 320 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

 

 

 

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، پشاوراور ایبٹ آباد میں 320 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2702 روپے کی جگہ 3775 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفر آباد میں 350 روپے فی کلو میں ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close