عید سے پہلے ملک بھر میں سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1100 روپے بڑھا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔دس گرام سونا 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 2008 ڈالر فی اونس ہے۔

close