عید سے پہلے برائلر کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) کبھی پیٹرول مہنگا تو کبھی پھل سبزیاں مہنگے ، طویل عرصے سے برائلر مرغی کا گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیکن اب عید سے چند روز قبل لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے۔

 

 

 

 

مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت اب 489 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 318 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 326 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 269 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

close