پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،حکومت کیلئے کمائی کا بڑا ذریعہ

کراچی(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں عوام پر بوجھ پڑ رہے وہاں حکومت کی کمائی کا بڑا ذریعہ بن گیا۔دستاویزات کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل پرلیوی کی مد میں 50،50 فی لیٹر وصول کررہی ہے۔پٹرول کی اصل قیمت 217 روپے فی لیٹرپر50 روپے لیوی عائد ہے۔پٹرول پرفریڈ مارجن 2.26 روپے اورڈسٹری بیوشن مارجن 6 روپے فی لیٹرہے۔دستاویزات کے مطابق،پٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 7 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے۔

ڈیزل کی اصل قیمت 234 روپے فی لیٹرپر50 روپے فی لیٹرلیوی عائد ہے،ڈیزل پرفی لیٹرڈسٹری بیوشن مارجن 6.32 روپے ڈیلرزمارجن 7 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں