اسلام آباد(آئی این پی)وزارتِ منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 129ارب روپے جاری کر دیے،وزارت منصوبہ بندی نے چوتھی سہ ماہی کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے ہیں،وزارت منصوبہ بندی نے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50ارب روپے زائد جاری کیے ہیں،آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردہ 129ارب روپے کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ 600ارب روپے کا ہوگیا ہے،
اعلامیے کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 27ارب روپے بھی شامل ہیں،وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق معاشی بحران کے باوجود چوتھی سہ ماہی کی ریلیز کو یقینی بنایا گیا، رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے 550ارب روپے کے مقابلے میں 50ارب روپے زائد جاری کیے گئے،اعلامیے کے مطابق وزارت آبی وسائل کو 30ارب، وزارت مواصلات کو 22ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کو 7ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں،وزارت منصوبہ بندی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو 4ارب، وزارت ریلوے کو 8ارب اور وزارت توانائی کو 5ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں،اعلامیے کے مطابق وزارت آبی وسائل کو جاری کردہ 30ارب روپے کے منصوبوں میں کچھی کنال، نئی گج ڈیم، کراچی بلک واٹر سپلائی، دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم منصوبے شامل ہیں، مواصلات کو جاری 22ارب روپے میں خضدار کچلاک روڈ اور پرانی بنوں روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ شامل ہے،اعلامیے کے مطابق ریلوے کو جاری 8ارب روپے کے تحت 320مسافر بوگیوں اور مال بردار گاڑیوں کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں،وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وزارت توانائی کو جاری 5ارب روپے کے تحت کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ، مکران ٹی ایل اور جیوانی ٹی ایل منصوبے شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں