پٹرول کے بعد ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا

لاہور( این این آئی )ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو پس پشت ڈالتے ہوئے قیمت میںمن مانا اضافہ کر دیا جبکہ مزید قیمت بڑھنے کا بھی خدشہ ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا جس سے گھریلوسلنڈر120 اورکمرشل 450 روپے مہنگا ہو گیا ۔

عرفان کھوکھر کے مطابق سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن ملک میں کسی جگہ بھی ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ۔ ملک کے شہری علاقوں میں ایل پی جی310 روپے فی کلو جبکہ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں330 جبکہ گلگت بلکستان میں قیمت360 تک جا پہنچی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close