بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ

کراچی(پی این آئی)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے عید سے قبل بری خبر، بجلی کی قیمت میں 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اس درخواست پر نیپرا نے 30 مارچ 2023 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، اس سےقبل جنوری کا ایف سی اےصارفین سے ایک روپے 71 پیسےچارج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close