چینی کی قیمت مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں چینی 95روپے فی کلو فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، سستی چینی ضلعی سطح پر عوام کو فروخت کی جائے گی۔

دوسرے صوبے بھی چینی کی کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنائیں ، شوگر ملز کی جانب سے 20ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے الیکٹرک بائیک اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ،وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشوں کیلئے قرض دیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق ٹیئر ون کیٹیگری کیلئے 5لاکھ روہے کا قرض دیا جائے، قرضہ صفر شرح سود پر تین سال کیلئے دیا جائے گا۔ ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 15 ارب 60 کروڑ قرض کیلئے گارنٹی میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل گارنٹی کی حد 247 ارب 63لاکھ روپے تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ شوگر ملز کی جانب سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ رمضان اور عیدالفطر کے دوران یہ چینی 35 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جائے گی، یہ چینی پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر عوام کو فروخت کی جائے گی،ای سی سی نے پنجاب میں چینی 95 روپے فی کلو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے، دوسرے صوبے بھی چینی کی کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنائیں ، ای سی سی نے دیگر صوبوں میں بھی اس قسم کے انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 26 کروڑ 11لاکھ کی ضمنی گرانٹ منظوری کی گئی۔وزارت قومی صحت کیلئے 14کروڑ 25 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

سپریم کورٹ کی عمارت اور ججز کی رہائشگاہوں کی مرمت کیلئے 25 کروڑ کی گرانٹ منظوری کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کیلئے بجلی واجبات کی ادائیگی2 کروڑ 20لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ انگوراڈہ کو افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close