کاروباری سرگرمیاں رات کتنے بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہورنے کاروباری اوقات کارمیں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے احکامات پرکاروباری اوقات کارمیں نرمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہوررافعہ حیدرنے عیدالفطرکی چھٹیوں تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں،

بیکریز، سویٹس اور کریانہ اسٹورز رات ایک بجے تک کھلیں رہیں گے،ریسٹورنٹس افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستثنی ہوں گے،اس کے علاوہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close