انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ سونا بھی کتنا سستا ہوگیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی)انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ رک گیا اور آج ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک میں آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر ایک روپے 81 پیسے سستا ہوا ہے۔ ایک روپے 81 پیسے سستا ہونےکے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالرگزشتہ روز 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ کم ہوکر 294 روپے ہے۔دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کچھ کم ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاؤ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں