نیپرا نے رمضان المبارک میں بجلی مزید مہنگی کر دی، کراچی والے بچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) عید کی آمد سے قبل رمضان المبارک میںنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی ہے۔۔۔۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،

بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔۔۔۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اضافی وصولیوں کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close