اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33فیصد خام تیل منگوایا جائے گا،وزیر مملکت نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا، روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26سے 27دن لگتے ہیں،
مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں