اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے آئندہ مالی سال پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی،آئی ایم ایف کی جاری کردہ نیورلڈاکنامک آوٹ لک رپورٹ میںآئندہ مالی سال پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ 3.5فیصد اور مہنگائی کم ہوکر 21.9فیصد پرآجائیگی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4فیصد تک رہنے اوربیروزگاری کی شرح 7فیصد سے کم ہو کر 6.8فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،
آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دگنا سے بھی زیادہ 27.1فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی وبیروزگاری میں اضافہ اورمعاشی شرح نمو سست رہے گی، اوررواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5فیصد رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3فیصد تک محدود رہے گا،آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 6.2فیصد تھی ، جو کہ اس سال 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں