ڈالر کی پھر اونچی اُڑان، انٹربینک میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) ڈالر کی پھر اونچی اُڑان۔۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 9 پیسے ہے۔انٹر بینک کے گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 284 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 293 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close