قیمتوں میں پھر اضافہ، موٹر سائیکل خریدنا خواب بن گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اوربری خبر آگئی ۔ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے غریب کی سواری کے دام ایک بار پھر اضافہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ۔جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک

پہنچ گئی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔ جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہو گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب غریب کی سواری سمجھے جانے والے موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی جس کی قیمت بھی آسمان کی بلندی کو چھونے لگی ہے۔گزشتہ برس فروخت ہونے والی 70سی سی موٹرسائیکل کی قیمت94ہزار900 سے

بڑھ کر ایک لاکھ45ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ 125سی سی موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ 52ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار ہوگئی۔نجی کمپنی کے بارگین مالک محمد سلمان کے مطابق موٹرسائیکلوں کی اسمبلنگ پاکستان میں ہوتی ہے تاہم ان میں استعمال ہونے والے المونیم سمیتکئی اسپیئرپارٹس جاپان سے امپورٹ ہوتے ہیں، ایل سیز بند ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلنگ میں کمی آئی ہوئی ہے جس کے باعث بائیکس مہنگی ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ اب وہ موٹرسائیکل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اسی لیے زیادہ تر پیدل یا بس میں سفر کرتے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے موٹرسائیکلوں کو سستا کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہری سستی سفری سہولیات حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں