قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ دار افسران سوتے رہے، سرکاری اور مارکیٹ نرخوں کا موازنہ سامنے آ گیا

لاہور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دارافسران اور اہلکار لمبی تان کر سوتے رہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے پرچون سطح پر عوام کااستحصال جاری رکھا ، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ،حکومت کے زیر انتظام لگائے گئے بازاروں میں اشیاء کنٹرول قیمتوں پر فروخت ہوئیں۔

آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول سرکاری قیمت58کی بجائے65سے70 فی کلو تک فروخت کیا گیا ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم52کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول80کی بجائے90سے95،پیاز درجہ دوم70کی بجائے80،ٹماٹر درجہ اول80کی بجائے95سے100،ٹماٹر درجہ دوم70کی بجائے80سے85،لہسن دیسی220کی بجائے270سے280،لہسن چائنہ350کی بجائے400،ادرک تھائی لینڈ640کی بجائے680سے700،کھیرا فارمی64کی بجائے70،میتھی85کی بجائے100روپے کلو،بینگن64کی بجائے70سے80،بند گوبھی37کی بجائے45،پھول گوبھی78کی بجائے90،شملہ مرچ85کی بجائے95سے100،بھنڈی210کی بجائے240سے250،شلجم40کی بجائے50،اروی150کی بجائے180،مٹر188کی بجائے200سے220،کریلا95کی بجائے120،سبز مرچ اول105کی بجائے140سے150،گھیا کدو70کی بجائے80سے85،مونگرے145کی بجائے160،لیموں دیسی420کی بجائے550سے560،لیموں چائنہ155کی بجائے180سے200،ٹینڈے دیسی188کی بجائے200،پالک فارمی42کی بجائے50،گھیا توری125کی بجائے150،گاجر چائنہ74کی بجائے80 ، کچنار270کی بجائے300جبکہ حلوہ کدو42کی بجائے55سے60روپے کلو فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 320کی بجائے400سے420،سیب کالا کولو پہاڑی دوم180کی بجائے250سے260،سیب امری اول210کی بجائے270سے280،سیب کالا کولو میدانی اول 175کی بجائے230سے240،سیب سفید اول135کی بجائے180،کیلا سپیشل درجن355کی بجائے450،کیلا اول درجن220کی بجائے300سے320،کیلا درجہ دوم درجن165کی بجائے200سے220،امرود180کی بجائے200،انار بدانہ670کی بجائے780سے800روپے،کنو سپیشل درجن 405کی بجائے580سے600،کنول اول درجن235کی بجائے350،کنو دوم درجن135کی بجائے180سے200،اسٹابر ی اول185کی بجائے200،اسٹابری دوم105کی بجائے115سے120،خربوزہ اول110کی بجائے120سے130،خربوزہ دوم90کی بجائے100،تربوز44کی بجائے50سے55جبکہ کھجور ایرانی 470کی بجائے580سے600روپے فی کلو فروخت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close