قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا اطلاق کب سے ہو گا؟

لاہور(آئی این پی)مختلف قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کئے گئے اضافے کا اطلاق آج ( پیر)10 اپریل سے ہوگا۔سیونگ اکاونٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا ء فیملی ویلفیئر اور پنشنرز اکائونٹس پر شرح منافع 16.56 فیصد کی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکٹس پر بھی منافع بڑھادیا گیا ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 1 کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close