نیویارک(پی این آئی) امریکی ادارے نے پاکستان سمیت مشکلات میں گھری معیشتوں کے اربوں ڈالر کے قرض معاف کرنے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں