کراچی(این این آئی) کراچی میں انتظامیہ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے ہیں، ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیاہے، فی کلو چینی کے نرخ 25 روپے بڑھا دیئے گئے۔کراچی میں انتظامیہ کی بے حسی اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی لالچ کے باعث شہری مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
شہر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، فی کلو نرخ 25 روپے بڑھ گئے۔رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 5 ہزار 800 میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ریٹیل میں فی کلو چینی کی قیمت 125 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب بھر میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا، مختلف شہروں میں چینی 140 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں