اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق پنشنرزاکاونٹس پرمنافع 16.56 فیصد اورسیونگ اکاونٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصداورشارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بھی بڑھا دیا گیاہے۔
خزانہ ڈویژن کے مطابق ریگولر اِنکم سرٹیفکیٹس پر1 کروڑ پر1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا ۔ جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت سکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں