کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ نیچے گر گئی، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈالر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت مستحکم نہیں ہورہی اور سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی ہونے سے فی تولہ قیمت سونے کی قیمت کا بھاؤ کم ہو کر2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 2142 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر یک لاکھ 83 ہزار900 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی کے ساتھ 2019 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے،اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے اور اس سے ایک روز قبل 5600کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 225.1 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 188.1 ملین ڈالر اورپورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 36.9 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 1.146 ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیاتھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 1.037 ارب ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 108.6 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں