پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیدوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی عرب نے مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اگلے ماہ سے تیل کی پیداوار میں روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ بیرل کمی کی جائے گی۔

سعودی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ تیل کی پیدوار میں کمی سال 2023 کے آخر تک کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق پیداوار میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل اضافے کا امکان ہے۔اوپیک ممالک کی جانب سے گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد آج مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں روسی نائب وزیراعظم اور مشترکہ کمیٹی میں روسی فریق کے سربراہ الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کی۔ الیگزینڈر نوواک اُن دنوں سعودی عرب کے دورہ پر تھے۔ دونوں رہنمائوں کی بات چیت میں مشترکہ کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تیاری موضوع سخن رہی۔ مشترکہ کمیٹی کے کام کے فریم ورک کے اندر رہ کر سعودی عرب اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔انہوں نے تیل کی عالمی منڈی کے حالات اور مارکیٹ میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اوپیک پلس گروپ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں 2023 تک کے آخر تک یومیہ دو ملین بیرل کمی کے فیصلے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماں نے عالمی منڈی کے استحکام اور توازن کو بڑھانے کے لیے اوپیک پلس گروپ کے فریم ورک کے اندر رہ کر آپسی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں