عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار گھٹانے کے فیصلے کا عالمی منڈی پر منفی اثر پڑا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق منڈی میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 5.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کی قیمت 5.67 فیصد اضافے کے بعد 84.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں