کیا پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا؟ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی۔۔۔۔ تاہم اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا۔۔۔۔اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی کہ چین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہو گئی ہے۔۔۔۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے،

ملک میں گراوٹ کو روک دیا اب اسے مکمل ریورس کرنا ہے۔۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک معیشت میں 126 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور گزشتہ 5 سال میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔۔۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 30 جون تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے ۔۔۔۔ پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close