مہنگائی کا طوفان، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)شہری بائیکس ڈیلر سب پریشان کہاں جا کہ رکے گا یہ مہنگائی کا طوفان، 1 ماہ بعد ہنڈا نے موٹرسائیکل کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مہینے بعد ہنڈا کی جانب سے بائیکس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ بدترین معاشی حالات کے طوفان میں پھسی عوام مہنگائی کی دلدل میں مزید دھنس گئی، ہنڈا کمپنی نے عوام کا بھرکس نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ایک ماہ کے بعد پھر بایئکس کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 900 کی ہو چکی، سی ڈی ڈریم 5400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 60 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی جبکہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت 7400 اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 97 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ اسی طرح سی جی 125 ،8 ہزار اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 22 ہزار 900 کی ہوگی ہے اور سی جی 125 ایس ،10 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 کی ملے گی جبکہ سی بی 125 ایف ،15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 900 کی دستیاب ہوگی ،سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 58ہزار 900 کی ہوگی اور سی بی 150 ایف سلور 15 ہزار اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 62 ہزار 900 میں دستیاب ہو گی۔

دوسر ی جانب عوام چیخ چیخ کر تھک گئے ہیں اور شکوہ کناں ہیں کہ کیا قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ واضح رہے کہ موجود بائیکس کی قیمتیں پرانی مہران کار کے برابر پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں