تازہ ترین

مہنگائی مار گئی، سبزیوں، پھلوں کی سرکاری اور مارکیٹ کی قیمتوں کا موازنہ

لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر گراں فروشی جاری رہی ، سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، شہریوں کی اکثریت کی جانب سے جانب سے پھلوں کی بائیکاٹ مہم جاری ہے ۔آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 48 روپے کی بجائے 50سے 55روپے فی کلو تک فروخت ہوا، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 44کی بجائے 48روپے تک فروخت کیا گیا،

پیاز درجہ اول93کی بجائے 120روپے، پیاز درجہ دوم80کی بجائے90روپے،ٹماٹر درجہ اول100کی بجائے130 سے 135،ٹماٹر درجہ دوم 80کی بجائے 90سے 95،لہسن دیسی220کی بجائے280روپے،لہسن چائنہ360کی بجائے400 روپے ،ادرک تھائی لینڈ630کی بجائے670روپے،کھیرا فارمی50کی بجائے60روپے،میتھی74کی بجائے80 روپے ،بینگن47کی بجائے55سے 60روپے،بند گوبھی32کی بجائے40 روپے ،پھول گوبھی58کی بجائے70سے 75روپے،شملہ مرچ80کی بجائے100سے 110روپے،بھنڈی240کی بجائے280سے 300روپے ،شلجم30کی بجائے40روپے،اروی150کی بجائے160روپے،مٹر145کی بجائے160روپے،کریلا90کی بجائے100سے 110روپے،سبز مرچ اول80کی بجائے100سے 110روپے،لیموںدیسی 250کی بجائے 270،لیموں چائنہ135کی بجائے200سے 220روپے،پالک فارمی25کی بجائے35،گھیا توری120کی بجائے140،گاجر چائنہ50کی بجائے60روپے،گاجر دیسی85روپے کی بجائے90سے 95روپے جبکہ کچنار سرکاری نرخ 220فی کلو کی بجائے 240روپے کلو تک فروخت ہوئی۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول320کی بجائے400روپے،سیب کالا کولو پہاڑی دوم185کی بجائے220،سیب امری اول215کی بجائے240روپے،سیب کالا کولو میدانی اول175کی بجائے200سے220،سیب کالا کولو میدانی دوم130کی بجائے160سے170،سیب سفید اول145کی بجائے180،کیلا سپیشل درجن 335کی بجائے430روپے،کیلا درجہ اول درجن 215کی بجائے270سے 280روپے،کیلا درجہ دوم درجن 165کی بجائے180سے190،امرود165کی بجائے200روپے،کنو سپیشل درجن405کی بجائے550روپے،کنو اول درجن245کی بجائے300سے 320روپے،کنو دوم درجن140کی بجائے250روپے،اسٹابری اول210کی بجائے250،اسٹابری دوم105کی بجائے110،خربوزہ اول155کی بجائے170،خربوزہ دوم105کی بجائے120روپے جبکہ کھجور ایرانی470کی بجائے590سے600روپے کلو تک فروخت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں