انٹربینک میں ڈالر 22روپے مہنگا ہوگیا

کراچی(پی این آئی) انٹربینک میں ڈالر 22روپے مہنگا ہوگیا ۔۔ انٹربینک میں مارچ کے آخری کاروباری روز امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 283.79 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 287 روپے برقرار ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 283.66 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ انٹر بینک میں مارچ کے مہینے میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 22.29 روپے مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close