اوگرا نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور (پی این آئی) اوگرا کا عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں مکمل ریلیف منتقل نہ کرنے کا فیصلہ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی 70 روپے سستی ہو گئی، پاکستان میں ایل پی جی 48 روپے سستی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 78 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے فی کلو ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو 575 روپے سستا ہو کر 2702 روپے 19 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو سلنڈر کی پرانی قیمت 3277 روپے 73 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو پرانی قیمت 277 روپے 77 پیسے تھی، تاہم ملک میں ایل پی جی 300 سے 600 روپے تک کی قیمت میں فروخت ہو رہی تھی۔جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 70 روپے تک کم ہو چکی، اگر اوگرا کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کی جاتی تو ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل سے 60 فیصد سستی ہو جاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close