ایف ایف سی کا 45ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 28 مارچ 2023 کو اپنا 45 واں سالانہ اجلاس منعقد کیا اس طرح ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ اور پراکسی کے ذریعے نمائندگی کے ساتھ 58.98 فیصد کورم قائم ہوا۔

انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، NAFA، NIT، APF، Atlas سمیت تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز اور دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ کمپنی سیکرٹری FFC، بریگیڈیئر عسرت محمود ریٹائرڈ، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ چیئرمین ایف ایف سی، جناب وقار احمد ملک نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ MD&CEO ایف ایف سی، جناب سرفراز احمد رحمان نے حصص یافتگان کو کمپنی کی سال 2022 کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب سرفراز احمد رحمان نے شیئر ہولڈرز کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شرکاء کو کمپنی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشکل معاشی حالات کے باوجود کارکردگی کے اعلیٰ معیارات حاصل کرنے اور قابل قدر شیئر ہولڈرز کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے لیے FFC کے عزم کی مزید یقین دہانی کرائی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close